عوامی مسائل  ان کے گھروں کی دہلیز پر حل کرنا ان کی اولین ترجیع ہے: صوبائی وزیر

54

حسن ابدال,01 دسمبر  (اے پی پی):صوبائی وزیر مال پنجاب ملک محمد انور نے کہا ہے کہ عوامی مسائل  ان کے گھروں کی دہلیز پر حل کرنا ان کی اولین ترجیع ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی حسن ابدال میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوۓ کیا۔ان کے ہمراہ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اٹک عمران حامد شیخ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مرضیہ سلیم،اسسٹنٹ کمشنر حسن ابدال زونیرہ جلیل،جنرل اسسٹنٹ ریونیو غلام عباس اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔صوباٸی وزیر نے عوامی مساٸل سنے اور موقع پر ان کے حل کے احکامات جاری کیے۔عوام سے خطاب کرتے ہوۓ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ترجیع بنیادوں پر عوامی مساٸل کے حل کے لیے کوشاں ہیں اور اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات اٹھاۓ جارہے ہیں۔ضلع بھر کے انتظامی افسران کو تاکید کی گٸی ہےکہ وہ عوامی مساٸل کے حل کو اپنا شعار بناٸیں اور اس سلسلے میں کسی  بھی قسم کی کوتاٸی نہ کی جاۓ۔انہوں نے کہا کہ اس قسم کی کھلی کچہریاں ہر ماہ کی یکم تاریخ کو وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کی روشنی میں صوبہ بھر میں منعقد کی جاتی ہیں جن کا مقصد عوامی مساٸل کا حل ہے۔ملک محمد انور نے کہا کہ عوام ان کھلی کچہریوں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں اور ارباب اختیار تک اپنے مساٸل پہنچاٸیں تاکہ ان کا حل یقینی بنایا جاسکے۔