ریسکیو 1122 اوکاڑہ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس ریسکیو1122 اوکاڑ ہ

37

اوکاڑہ01دسمبراے پی پی) ریسکیو 1122 اوکاڑہ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس ریسکیو1122 اوکاڑ ہ سنٹرل اسٹیشن پر زیرصدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ریسکیو 1122 اوکاڑہ کوگزشتہ ماہ کل 51616 کالز موصول ہوئی ہیں جس میں 2304 ایمرجنسی کالز ہیں۔ 44738 غیر متعلقہ اور مس کالز، 4494 معلوماتی،77رونگ کالزاور3فیک کالز ہیں۔ ایمرجنسی کال کا تناسب77کالز فی دن ہے۔2304 ایمرجنسیز میں 733روڈ ٹریفک حادثات، 1238 میڈیکل،45آگ لگنے کے واقعات،91کرائم اور197متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔ روڈ ٹریفک حادثات میں 733افراد متاثر ہوئے جن میں 18 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوئے جبکہ148 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور623متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔آگ لگنے کے 45واقعات ہوئے جن میں 12کمرشل ایریا، 28 دیگر ایریااور 05رہایشی علاقے میں پیش آئے۔ آگ لگنے کی وجوہات میں شارٹ سرکٹ (17)،گیس لیکج (01)، نامعلوم و دیگر (02) اور لاپرواہی (26) شامل ہیں۔ان واقعات پر ریسکیو1122 نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ 16Millions کی پراپرٹی کو محفوظ کیا۔نومبرمیں پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرمیں 548مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے منتقل کیا گیا۔ 252مریضوں کو ضلع بھر سے ڈسٹرکٹ / تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں منتقل کیا گیا جبکہ296افراد کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے اضلاع کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔