پاراچنار؛گھر میں بجلی کی شارٹ سرکٹ کے وجہ سے آگ لگ گئی، ریسکیو 1122 نے بروقت کاروائی کرکے آگ پر قابو پالیا

34

پاراچنار،21 دسمبر(اے پی پی): پاراچنار پرانے عید گاہ کالونی میں مظفر نامی ایک مزدور کے گھر میں بجلی کی شارٹ سرکٹ کے وجہ سے آگ لگنے کے باعث کمرے میں موجود سامان جل گیاہے۔آگ بجھانے میں ریسکیو 1122کے ساتھ بلدیہ پاراچنار کے فائر بریگیڈز اور مقامی باشندوں نے مدد کی اور آگ سے کمروں کو مزید نقصان سےبچایا گیا ۔