سکھر؛سندھ بار کونسل کے سیکریٹری جنرل عرفان مہر کے قتل کے خلاف وکلاءکا احتجاجی مظاہرہ

29

سکھر،01دسمبر (اے پی پی): سندھ بار کونسل کے سیکریٹری جنرل عرفان مہر کے قتل کے خلاف سکھر میں وکلا کا احتجاج، آج عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا گیا۔ بدھ کے روزسندھ بار کونسل کے رہنما عرفان علی مہر کے قتل واقعہ کے خلاف سکھر میں وکلا برادری نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

 مظاہرے کی قیادت ممبر سندھ بار کونسل قربان علی ملانو نے کی۔ اس موقع پر انہوں نے اعلان کیا کہ جمعرات کو سکھر بھر میں تمام عدالتوں کی کاروائیوں کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ہائی کورٹ بار سکھر کے جنرل سیکریٹری علی گل عباسی نے کہا کہ بار کے سیکریٹری جنرل عرفان مہر کو کراچی میں ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیاہے۔