سکھر؛سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ جنگلات کے ملازمین کے اسکیل دیگر صوبوں کے مساوی کرنے کے احکامات جاری کردیئے،ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

67

سکھر،01دسمبر(اے پی پی): سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے محکمہ جنگلات کے ملازمین کی جانب سے اپنے وکیل سہیل کھوسو کی معرفت داخل آئینی پٹیشن کی سماعت کے موقع پر پٹیشنرزکے وکیل سہیل کھوسو نے عدالت کو بتایا کہ دیگر صوبوں میں محکمہ جنگلات کے ملازمین کے اسکیل زیادہ ہیں مگر سندھ میں اسکیل کم ہیں جس کی وجہ سے انہیں وہ مراعات یا سہولیات نہیں مل پارہی ہیں جو دوسرے صوبوں میں محکمہ جنگلات کے ملازمین کو حاصل ہیں اور سندھ حکومت ملازمین کے مطالبے کے باوجود اس طرف توجہ دینے کو تیار نہیں ہے جو کہ سندھ کے محکمہ جنگلات کے ملازمین کے ساتھ زیادتی ہے جس پر عدالت عالیہ نے سندھ حکومت کو احکامات جاری کیے کہ محکمہ جنگلات سندھ کے ملازمین کے اسکیل بھی دیگر صوبوں کے برابر کیے جائیں اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جلد عدالت میں جمع کرایا جائے عدالت عالیہ کے اس فیصلے سے سندھ بھر کے محکمہ جنگلات کے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔