ملتان، 14 دسمبر ، ( اے پی پی):سینیٹ کی ذیلی کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروز نے منگل کے روز لیجنڈ کالج ملتان کا دورہ کیا اور پاکستان فارمیسی کونسل کی طرف سے کالج کو این او سی کے اجراءکے حوالے سے لگائے گئے اعتراضات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر کمیٹی کے کنوئینر سینیٹر سردار شفیق ترین نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے این او سی کے اجراءمیں رکاوٹ اور لگائے گئے اعتراضات کا جائزہ لیا ۔اجلاس میں ذیلی کمیٹی کی ممبران سینیٹر ثناءجمالی،سینیٹر خالدہ عطیب ،پاکستان فارمیسی کونسل کے نمائندوں اور کالج انتظامیہ نے شرکت کی۔اس موقع پر سینیٹر رانا محمود الحسن کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سردار شفیق ترین نے کہا تھا ہمارے یہاں آنے کا مقصد کالج کی صورتحال مختلف شعبوں اور لیب کا جائزہ لینا تھا کیونکہ پاکستان فارمیسی کونسل کی طرف سے ان پر اعتراز لگایا تھا ۔انہوں نے کہا کہ ذیلی کیمٹی کالج کی طرف سے فارمیسی کلاسز کے لیے کئے جانے والے اقدامات سے مطمئن ہوئی ہے اورجواعترازات لگائے تھے وہ دور کر دئے گئے ہیں، ہم اپنی رپورٹ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل ہیلتھ سروز کے چئیرمین کو جمع کرائیں گے۔











