پشاور، 23 دسمبر(اے پی پی): وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالی خبریں بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں جنکاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ وڈیو پیغام کے دوران کیا، جسمیں انہوں نے سوشل میڈیا پر گردش کرنیوالی ان باتوں کی تردید کی جسمیں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو کوئی رپورٹ پیش کی گئی ہے جسمیں حالیہ انتخابات میں ناکامی کا ذمہ دار چند شخصیات کو ٹھہرایا گیا ہے۔
معاون خصوصی نے ان باتوں کی تردید کی اور ایسی کوئی رپورٹ وزیراعظم کو پیش نہیں کی گئی اور نہ ہی ایساکوئی واقعہ پیش آیا ہے۔











