لاہور 23 دسمبر ( اے پی پی ) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ زرعی شعبہ میں 1100 ارب روپے اضافی گئے، پاکستان میں کاروں، موٹر سائیکلوں، زرعی ادویات کی ریکارڈ فروخت ہو رہی ہے پاکستان کی عمومی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے،پانچ سالوں میں ہم نے 55 ارب ڈالر قرضہ واپس کرنا ہے،پاکستان نے کورونا جیسی وباءکامیابی سے مقابلہ کیا، وزیراعظم کی قیادت اور وژن کے بغیر کامیابیاں ممکن نہیں تھیں، چوہدری فواد حسین نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت ہے، اوورسیز پاکستانیوں کا اپنے وطن کے لئے جذبہ قابل تحسین ہے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ایک مستحکم ملک بننے جا رہا ہے، اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کو جیسے ہی ضمانت ملی انہوں نے بڑی بڑی بڑھکیں مارنا شروع کر دیں مریم اور صفدر کچھ نہیں کرتے تاہم ان کے بیٹے کی شادی پر جو خرچہ ہوا ان کا حساب نہیں دے سکیں گے ۔











