قائد اعظم نے آفاقی صلاحیتوں کے بل بوتے پر مسلمانوں کی قیادت کا فریضہ نبھایا؛سینیٹر ولید اقبال

47

لاہور، 25 دسمبر(اے پی پی):سینیٹر ولید اقبال نے ایوان اقبال میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 145ویں یوم ولادت کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ قائد اعظم نے آفاقی صلاحیتوں کے بل بوتے پر مسلمانوں کی قیادت کا فریضہ نبھایا اور مسلمانوں کیلئے علیحدہ ملک پاکستان بنایا۔انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھا کرتی ہیں، اسی طرح بانی پاکستان کی خدمات کو یاد رکھنا اور سراہنا بھی ہمارا قومی فریضہ ہے۔

سورس: وی این ایس، لاہور