مضبوط اور مستحکم افغانستان صرف اس خطے ہی نہیں پوری دنیا کے مفاد میں ہے، گورنر پنجاب

49

لاہور، دسمبر 3(اے پی پی): گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ مضبوط اور مستحکم افغانستان صرف اس خطے ہی نہیں پوری دنیا کے مفاد میں ہے۔

ان خیالات کا اظہارجمعرات کے روزہ گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے دورہ بر طانیہ کے دوران برطانوی پارلیمنٹ کے سپیکر لنڈسے ہولی سے ملاقات  میں کیا۔ملاقات میں افغانستان خطے کی صورتحال اور پاک برطانیہ تعلقات پر گفتگو کی گئی۔

گور نر چوہدری محمدسرور نے سپیکر لنڈ سے ہولی کو ا فغان امن بارے پاکستانی اقدامات بارے بتایا سپیکر لنڈسے ہولی نے امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستانی اقدامات کی تعریف کی۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا افغان امن کیلئے مثالی کردار ہے جبکہ مضبوط اور مستحکم افغانستان صرف پاکستان اور خطے ہی نہیں پوری دنیا کے مفاد میں ہے ۔ افغانستان کی آدھی سے زائد آبادی کھانے پینے کے اشیاء سے محروم ہو رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر افغانستان میں غر بت اور بے روزگاری جیسے مسائل ہونگے تو خطرناک ہوگا ۔دنیا کو افغانستان کو نظر انداز کر نے کی بجائے اسکی بنیادی ضروریات کو پورا کر نا ہوگا ۔ گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بہت سے ایسے عناصر ہیں جو افغانستان میں امن کے قیام کیخلاف سازشیں کررہے ہیں ۔

سورس:وی این ایس،لاہور