ملتان؛احساس بازار  میں مخیر حضرات کی جانب سے عطیہ ملبوسات کی غرباء میں بلاتفریق تقسیم جاری

21

ملتان، 19 دسمبر (اے پی پی): ضلعی انتظامیہ کے احساس بازار سے عوامی خدمت کا سلسلہ زور پکڑ گیا،مخیر حضرات کی جانب سے عطیہ ملبوسات کی غرباء میں بلاتفریق تقسیم جاری ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کو سلطان فاؤنڈیشن کی جانب سے جیکٹس کا عطیہ دیا گیا ہے ۔

ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے احساس بازار میں عطیہ کئے گئے ملبوسات تقسیم کئے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ احساس بازار سے  عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات انتظامیہ کے کار خیر میں حصہ ڈال کر ذمہ داری نبھائیں، ضلعی انتظامیہ نجی سیکٹر کے تعاون سے احساس دستر خوان بھی قائم کرے گی۔

اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور سیکرٹری آر ٹی اے رانا محسن بھی موجود تھے۔

سورس: وی این ایس، ملتان