ملتان: ریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض سے چیف ٹریفک آفیسر جلیل عمران غلزئی کی میٹنگ

13

ملتان 14 دسمبر ( اےپی پی):  ریجنل پولیس آفیسر جاوید اکبر ریاض نے چیف ٹریفک آفیسر جلیل عمران غلزئی سےمیٹنگ کی۔ اس موقع پر  چیف ٹریفک آفیسر جلیل عمران نے ضلع ملتان میں ٹریفک امور بارے بریف کیا ۔

 میٹنگ میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز طاہر مجید، پرسنل سٹاف آفیسر یو سف بھٹی ،انسپکٹر امجد خان،انسپکٹر سہیل شریک ہوئے ۔جاوید اکبر ریاض نے کہا کہ تجاوزات کے خاتمے سے ٹریفک مسائل پر کافی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے اور کہا ٹریفک کے مسائل کے خاتمے اور تجاوزات بارے تاجر برادری سے مشاورت کی جائےآر پی او نے کہا کہ

عوام الناس میں ٹریفک شعور بارے ٹریفک آگاہی مہم شروع کی جائے اور انہوں نے کہا کہ عوام النا س کو بھی ٹریفک رولز پر عمل کرنا چاہئے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔