ملتان: ڈپٹی کمشنر کا حادثات میں کمی کیلئے شہر کے مرکزی چوکوں کی کشادگی و ڈیزائننگ کا فیصلہ

22

ملتان، 14دسمبر( اےپی پی):ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے حادثات میں کمی اور ٹریفک مسائل کے حل کیلئے شہر کے مرکزی چوکوں کی کشادگی و ڈیزائننگ کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر پہلے مرحلے میں این ایل سی بائی پاس چوک کی ری ڈیزائننگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے منصوبے کا جائزہ لینے کیلئے این ایل سی بائی پاس چوک پر یادگار کی تعمیر کے منصوبے کا دورہ بھی کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور ڈائریکٹر انجیرنگ محمد وسیم بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ ایم ڈی اے ہیوی ٹریفک کی سہولت کیلئے این ایل سی چوک کا ماڈل ڈیزائن بنائے گا جس سے ملتان تا لاہور ہیوی ٹریفک کو بلاتعطل رواں رکھنے میں مدد ملے گی۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ این ایل سی بائی پاس پر یادگار بھی تعمیر کی جائے گی تاکہ چوک کو دیدہ زیب بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ایم ڈی اے اور نجی سیکٹر کے تعاون سے حادثات میں کمی اور موثر ٹریفک بہاو ¿ بحال رکھنے کیلئے مختلف چوکوں کا ڈیزائن تبدیل کرینگے اس ضمن میں بیوٹیفکیشن پلان کے تحت مرحلہ وار چوکوں اور شاہراہوں کو دیدہ زیب بنایا جارہا ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ شہر کی ٹریفک منیجمنٹ کیلئے ٹیکنکل اداروں سے سروے کرائیں گے جس کے بعد ری ڈیزائننگ کے منصوبوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور ایم ڈی اے حکام نے بریفنگ بھی دی۔