وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کی ملاقات

40

لاہور، دسمبر،08 (اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے میں نچلی سطح پر کرکٹ کے فروغ اور گراؤنڈزکی تعداد بڑھانے کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے کے دیہات میں پلے گراؤنڈز بنارہی ہے۔ رواں برس دیہات کی سطح پر 500پلے گراؤنڈز تیار ہوجائیں گی۔ان گراؤنڈز میں کرکٹ کے ساتھ دیگر کھیلوں کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی اور کہا  کہ پنجاب میں کرکٹ کے 2نئے ہائی پر فارمنس سینٹرز بنائے جارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبائی وزیر کھیل کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت بھی دی۔کمیٹی پی سی بی کے ساتھ ملکرسکولوں اورکالجوں کی سطح پر کرکٹ کے فروغ اورگراؤنڈز کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے حتمی سفارشات پیش کرے گی۔

صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹریز سپورٹس، لوکل گورنمنٹ، ڈی جی سپورٹس اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سورس: وی این ایس، لاہور