وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے گفتگو

10

اسلام آباد۔18دسمبر  (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آج بے حد مسرت ہو رہی ہے کہ جو پاکستان کہتا چلا آیا ہے آج اس کو پذیرائی ملنی شروع ہو گئی ہے۔ پاکستان دنیا کی توجہ مبذول کروانا چاہتا تھا کہ افغانستان کی  صورت حال قابل غور ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہاں ایک انسانی بحران جنم لے سکتا ہے۔