پارکوں کے گرد اور اندر صفائی پر کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی؛ ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا

41

ملتان، 31 دسمبر (اے پی پی ):ڈی جی پی ایچ اے سید شفقت رضا نے کہا ہے کہ پارکوں کے گرد اور اندر صفائی پر کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ پارکوں کی باؤنڈری وال کے ساتھ بھی شجر کاری کو یقینی بنایا جائے۔ پارکوں میں گرین ایریا پر بھر پور توجہ دی جائے۔ پارکوں میں عوامی سہولیات کی فراہمی کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار کے بلاک پارک (K Block Park )  کے اچانک دورہ کے موقع پر کیا  ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کے بلاک پارک(  K Block Park ) میں مزید درختوں کی شجر کاری کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے، گھاس بھی لگایاجائے،کوڑا دان اور بینچز کی تنصیب کو بھی ممکن بنایاجائے،پارکوں میں موسمی پھولوں کی سجاوٹ کو بھی یقینی بنایا جائے۔انہوں  نے کہا کہ موسم سرما کے پھولوں کی شجر کاری کے ساتھ ساتھ موسم بہار کے پھولوں پر بھی توجہ دی جارہی ہے،گرین بیلٹس اور پارکوں میں صفائی کے حولے سے اقدامات کر رہے ہیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر انجینئرنگ عدنان بٹ اور ڈائریکٹر ہارٹی کلچر سعد قریشی بھی موجود تھے۔