اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے نے نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
کہا کہ پاکستان نے ٹیکسٹائل کے شعبے میں 35 فیصد ترقی کی۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی صنعت کی ترقی سے 120منسلک شعبے چلتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کم لاگت گھروں کیلئے 100ارب روپے کے قرضے منظور ہو چکے ہیں۔ وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ ایشیامیں ٹیکسٹائل کے شعبے میں سب سے زیادہ ترقی پاکستان میں ہوئی ہے، سٹارٹ اپس میں 30 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری آ چکی ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ ملک میں خصوصی اقتصادی زونز قائم کئے جا رہے ہیں۔ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت مستحق 2 لاکھ بچوں کو سکالر شپس دے چکے ہیں، معیشت کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں لیکن ان سے نبردآزما ہیں۔











