پاکستان کو مضبوط صنعتی بنیاد کی ضرورت ہے، چوہدری فواد حسین

40

اسلام آباد۔15دسمبر  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین  نے  بدھ کو یہاں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار   کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو مضبوط صنعتی بنیاد کی ضرورت ہے۔ مضبوط انڈسٹریل بیس کے بغیر ہم معاشی مسائل سے باہر نہیں نکل سکتے، انہوں نے  کہا کہ ہمیں امپورٹ اکانومی سے باہر نکلنا ہوگا، وفاقی کابینہ اور پنجاب حکومت نے پہلی بار چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز)کے لئے پالیسی منظوری کی ہے، ایس ایم ای شعبہ میں 10 لاکھ سے زائد ادارے کام کر رہے ہیں جبکہ لارج سکیل مینوفیکچرنگ میں 4 ہزار کے قریب مینوفیکچرنگ یونٹس مو جود ہیں، 78 فیصد روزگار ایس ایم ای سیکٹر سے وابستہ ہے، ایس ایم ایز کو تین درجوں لوئر رسک، میڈیم رسک اور ہائی رسک میں تقسیم کیا گیا ہے، نیا کاروبار شروع کرنے والوں کو این او سی کے حصول میں آسانی ہوگی۔