لاہور ،13 دسمبر ( اے پی پی ) :وفاقی وزیراطلاعات چوہدری فوادحسین نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں پولیس اور جوڈیشل ریفارمز جیسے ہونے چاہیے تھے ویسے نہیں ہوئے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق عدلیہ اور پولیس کے بارے میں عوام کی رائے ہے کہ سب سے کرپٹ ادارے ہیں1990کےبعدپولیس سسٹم کوتباہ کیاگیا ،5500افراد ماورائے عدالت پولیس مقابلوں میں قتل کئے گئے،شہبازشریف کے دور میں پولیس مقابلوں کو عروج ملا۔











