گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان سے معاون خصوصی اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف کی ملاقات

44

پشاور، 6 دسمبر(اے پی پی): گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان سے وزیر اعلٰی کے معاون خصوصی اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف نے آج یہاں گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

گورنر شاہ فرمان نے بیرسٹر محمد علی سیف کو صوبائی کابینہ میں شمولیت اور محکمہ اطلاعات کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔

 ملاقات کے دوران صوبہ کے سیاسی و انتظامی امور اور صوبائی حکومت کے عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔