لاہور ،12دسمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے اتوار کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کے فارن فنڈنگ ریکارڈ کی تفصیلی جانچ کر کے عوام کے سامنے لائے۔انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن میں فارن فنڈنگ کے کیسز میں پیشرفت اس طرح نہیں ہو رہی جس طرح ہونی چاہئے، الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی پارٹیوں کے فنڈنگ کے معاملات اوپن ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کو اس وقت فروغ ملے گا جب سیاسی جماعتوں کا اپنا سٹرکچر ہوگا اور ان کی فنڈنگ کا نظام اوپن ہوگا۔











