بہاولنگر ؛ بہبودفنڈ گرانٹس سے سال 2020- 2021 کے تحت 41269000 روپے مالیت کے 1643 چیک تقسیم

19

بہاولنگر، 13 جنوری ( اے پی پی ):  ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی زیر صدارت   اجلاس  منعقد ہوا جسمیں بہبودفنڈ گرانٹس سے سال 2020- 2021 کے تحت مجموعی طور پر  41269000 روپے مالیت کے   1643 چیک تقسیم کیے گئے ۔

ڈپٹی کمشنر نے سکالرشپ  کی مد میں 21,161,000 روپے مالیت کے 1,193چیک طلباء طالبات میں تقسیم کیے. تجہیز وتکفین کے 7,498,000 روپے مالیت کے 218چیک تقسیم کیے گئے جبکہ شادی گرانٹس کے 12,610,000 روپے مالیت کے 232چیک تقسیم کئے گئے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبارگجراوربہبودفنڈ برانچ کے انچارج ہمایوں جاوید خان بھی موجود تھے۔