اسلامی تعلیمات کو صحیح معنوں میں لوگوں تک پہنچانے کیلئے اتحادامت وہاڑی کے زیر اہتمام علماء و مشائخ کنونشن کا انعقاد

52

وہاڑی،13 جنوری (اے پی پی ): اتحادامت وہاڑی کے زیر اہتمام علماء و مشائخ کنونشن کا انعقاد مقامی شادی ہال میں منعقد ہوا۔جس میں مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء اکرام نے شرکت کی،کنونشن کا مقصد تھا کہ تمام مسالک کے علماء اکرام اپنے اپنےمسالک میں رہتے ہوئے اسلامی تعلیمات کو صحیح معنوں میں لوگوں تک پہنچائیں۔

کنونشن سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین اتحاد امت پاکستان قاری محمد یعقوب شیخ نے کہا کہ تمام غیر مسلم قوتیں ہم پراس لئے مسلط ہیں کیونکہ ہم میں اتفاق نہیں اگر ہم ایک ہوجائیں تو کسی کی ہمت نہیں ہم پرمسلط ہو، ہمیں اس وقت اکٹھے ہونے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث وہاڑی، مولانا قاری عبدااللہ طیب ،مولانا محمد اقبال صدر اللہ اکبر تحریک ضلع وھاڑی ،مولانا قاری داؤد ارشد،علامہ قاری وہاج قادری رہنما جماعت اہلسنت،سیدجاویدشاہ امیر جماعت اسلامی،علامہ غلام عباس ہادی رہنما فقہ جعفریہ، مختاراحمدبھٹی صدروہاڑی پریس کلب و دیگر نے بھی گفتگو کی

 آخر میں ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے دعا بھی کروائی گئی۔