اوکاڑہ؛تھانہ گوگیرہ پولیس نےدو سال قبل اغوا ہونے والے بچے کو ٹریس کرکے والدین کے سپرد کردیا

49

اوکاڑہ،09جنوری(اے پی پی ): تھانہ گوگیرہ پولیس نےدو سال قبل اغوا ہونے والے بچے کو ٹریس کرکے والدین کے سپرد کردیا  ہے ۔دو سال قبل  نواحی گاؤں مستہ پروکہ کے رہائشی خادم حسین کھرل کے 6 سالہ بیٹے محمد اقبال کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا جس کا مقدمہ دو سال قبل درج کیا گیا تھا۔پولیس نے بچے کی برآمدگی کے لیے پنجاب بھر میں تمام رابطے اور اشتہارات دیے مگر سراغ نہ مل سکا جس پر گذشتہ سال تفتیشی افسران نے اس کیس کو جھوٹا قرار دے کرداخل دفتر کر دیاتھا۔موجودہ ایس ایچ او چوہدری یاسر عباس گجر نے اس اغواء کے بارے میں علم ہونے پر یہ ٹاسک سب انسپکٹر سید علی حسنین شاہ کو سونپا جس نے ٹیم  کے ہمراہ بچے کو تھانہ راوی کے علاقہ لشاریاں کی قریبی آبادی سے برآمد کرکے والدین کے حوالے کر دیا۔اہل علاقہ نے ایس ایچ او چوہدری یاسر عباس اور سب انسپکٹر سید علی حسنین شاہ کی اس شاندار کارکردگی کو بے حد سراہا ہے۔

سورس:وی این ایس، اوکاڑہ