ملتان: کم عمر ڈرائیونگ کے موضوع پر جنرل بس سٹینڈ ،مقامی مسجد میں شعور اجاگر کرنے کے لئے روڈ سفیٹی سیشن کاانعقاد

29

ملتان، 09 جنوری (اے پی پی ): پٹرولنگ پولیس موبائل ایجوکیشن یونٹ کی جانب سےکم عمرڈرائیور حضرات کی ڈرائیونگ کے موضوع پر جنرل بس سٹینڈ اورمقامی مسجد میں شعور اجاگر کرنے کے لئے روڈ سفیٹی سیشن کاانعقاد کیاگیا۔

سیشن سے خطاب میں اسسٹنٹ سب انسپکٹرروف حسن نے کہا کہ  روڈ سیفٹی سے ہر شخص کا تعلق ہے آیا کے سڑک استعمال کرنے والا پیدل ہےیا کسی بھی قسم کی سواری پر ہے،ٹریفک کے قوانین اورروڈ سیفٹی کےاصولوں سے آگاہی اور ان کا احترام ہر صورت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل چلانے والوں میں بڑی تعداد کم عمر بچوں کی ہےجوٹریفک قوانین سےبےخبرہیں اورحادثات کا موجب بن رہے ہیں۔

اسسٹنٹ سب انسپکٹرروف حسن نے کہا کہ  کم خرچ سواری ہونےکےسبب موٹرسائیکل ہردوسرے شخص کی ضرورت بن چکی ہے، کم عمر موٹر سائیکل چلانے والوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہےجو اپنے ساتھ دیگر کسی بھی جان لیوا حادثات کا باعث بن رہے ہیں  جبکہ بچے گلی محلوں میں اوربڑی سڑکوں پر بھی موٹر سائیکل تیز رفتاری،مقابلابازی،ون ولینگ کے ساتھ چلاتے دکھائی دیتے ہیں یقینا ان حادثات سے بچا جا سکتا ہے کیونکہ ٹریفک حادثات کے پیچھے عموما انسانی غلطی کارفرما ہوتی ہے جس پر تھوڑی سی احتیاط سے قابو پایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے اور عوام کو اپنے رویوں میں تبدیلی لانی ہوگی پنجاب ہائی وے پولیس،موٹروے پولیس اور ٹریفک سٹی پولیس سے تعاون کرنا ہوگا ۔

انہوں نے لوگوں سے عہد کرنے کی اپیل کی کہ اپنے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل/گاڑی کسی بھی صورت نہیں چلانے دیں گے اور اس مہم  میں ہمارا ساتھ دیں ۔

شہریوں نے ہائی وے پولیس کی آگاہی مہم کو سراہتے ہوئے ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہونے کی یقین دہانی کروائی اور آخر میں جنرل بس اسٹینڈ میں واک بھی کی گئی۔

سورس : وی این ایس، ملتان