اوکاڑہ: سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف کا صوبائی وزیر سید صمصام بخاری کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت۔

13

اوکاڑہ،21جنوری(اے پی پی):سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے حضرت کرمانوالہ پہنچ کر صوبائی وزیرسید صمصام علی بخاری کے چھوٹے بھائی سید میر طیب علی شاہ بخاری مرحوم کی وفات پر اظہارتعزیت کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعائے مغفرت ادا کی ۔