بطور چیف جسٹس آئین پر عمل درآمد میری ذمہ داری ہے ؛جسٹس گلزار احمد

45

اسلام آباد،13جنوری  (اے پی پی):چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ   بطور چیف جسٹس مجھ پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آئین کی عملداری کرا ئوں ۔

 یہ بات انہوں نے جمعرات کو  سابق جج جسٹس شبر رضا زیدی  کی کتاب کی تقریب رونمائی کے حوالے عدالت عظمیٰ کے آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر سابق چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ نے  خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ شبر رضا زیدی کی کتاب میں آئین کی تشریح کی گئی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے کہا کہ  جوڈیشل کمیشن میں فیصلے جمہوری روایات کے مطابق کیے جاتے ہیں، وہ لمحہ نا قابل فراموش تھا جب جوڈیشل کمیشن نے پہلی خاتون جج کی سپریم کورٹ تعیناتی کی سفارش کی،ملک میں آئین نے مارشل لاء کے دور دیکھنے کے بعد کچھ تسلسل حاصل کیا ہے،امید ہے ملک میں آئین کی مکمل بالادستی قائم رہے گی۔

سابق  جسٹس ریٹائرڈ شبر رضا زیدی کی کتاب کی تقریب رونمائی میں ججز اور وكلا نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔