بینظیر بھٹو نے کہا تھا کہ اسامہ بن لادن سے نواز شریف نے میری حکومت گرانے کیلئے پیسے لئے،وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب

46

 

اسلام آباد۔5جنوری  (اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے بدھ کو پی ٹی وی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ بینظیر بھٹو نے کہا تھا کہ اسامہ بن لادن سے نواز شریف نے میری حکومت گرانے کیلئے پیسے لئے۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن ایچ بی ایل سینٹرل، اے بی ایل سینٹرل، پانچ صوبائی اکاونٹس چھپائے ہوئے ہیں،ان اکاونٹس کی بینک سٹیٹمنٹ آج تک الیکشن کمیشن کے سامنے جمع نہیں کرائی،پی ٹی آئی کے فارن فنڈز پر بات کرنے سے پہلے اپنے اکاونٹس کا حساب دیں،بے نظیر بھٹو نے کہا کہ اسامہ بن لادن سے نواز شریف نے میری حکومت گرانے کے لئے پیسے لئے۔ انہوں نے کہا کہ اکبر ایس بابر پی ایم ایل این کے ایزی لوڈ پر ہیں، ن لیگ کی انگریزی کمزور ہے رپورٹ پڑھے بغیر ہی تبصرے کرتے ہیں،پانامہ جے آئی ٹی پر بھی مٹھائی کھا لی بعد میں کچھ اورنکلا۔وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ یو ایس اے کے اندر پی ایم ایل این لمیٹڈ کمپنی کے طور پررجسٹرڈ ہے جس کی رجسٹریشن نبمر 6521، پی ایم ایل این یوکے میں لمیٹڈ کمپنی ہے جس کا    رجسٹریشن نمبر 9781563ہے،ان کی لمیٹیڈ کمپنی،انڈے،تولیے اور دیگر اشیاء فروخت کرسکتی ہے ،پیپلز پارٹی بھی یوکے میں کمپنی کے طور پر رجسٹرڈ ہے، مارک سیگل کو بھی لابنگ کے لئے رکھا گیا ہے،زرداری کمپنی کے سربراہ ہیں،ن لیگ والوں کے علم میں اضافے کے لئے بتاتا چلوں کہ نائن الیون کے بعد امریکہ نے قانون سخت کیا تھا، اگر 30ڈالر سے زائد ترسیلات زر بھجوانی ہے تو وہاں رجسٹرڈ ہونا پڑتا ہے۔