مانسہرہ،08 جنوری (اے پی پی ): کاغان ڈیلوپمنٹ اتھارٹی نے شوگران روڈ سے برف ہٹانے کا کام مکمل کرکے روڈ کلئیر کر دیا ہے ۔
ترجمان کاغان ڈیلوپمنٹ اتھارٹی معظم علی کا کہنا ہے کہ سیا حوں کی با حفاظت واپسی اور ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔سڑکوں سے برف ہٹانے کے لیے کے ڈی اے کی مشینری دن رات کام میں مصروف ہے جبکہ تمام عملہ الرٹ اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور سیاحوں کی مدد میں مصروف عمل ہے۔
سورس:وی این ایس،، مانسہرہ











