رینالہ خورد؛ تحصیل بار ایسوایشن  کے انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری، 436وکلااپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے

37

 رینالہ خورد،8جنوری(اےپی پی): پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح تحصیل بارایسوسی ایشن  رینالہ خوردمیں  بھی انتخابات جاری ہیں۔ صدر کےلیے طاہر نعیم کامقابلہ رانا احتشام کے ساتھ جبکہ جنرل سیکرٹری کے لیے ضیغم منصور لاشاری اورچودھری ریاض صادق  ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔انتخابات میں 436وکلااپناحق رائے دہی استعمال کرینگے۔پولنگ کاعمل پرامن طورپرجاری ہے صبح 9بجے سے شام پانچ بجے تک پولنگ بغیر کسی وقفے کے جاری رہیگی، پانچ بجے کے بعد ووٹوں کی گنتی کاعمل شروع ہوجائیگا۔

سورس: وی این ایس، رینالہ خورد