سکھر،07جنوری(اے پی پی ): انچاج کنٹرول روم سکھر بیراج عزیز سومرو نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکھر بیراج سے منسلک تمام نہروں میں سالانہ بھل صفائی کے تحت معمول کی انسپکشن اور بنیادی ڈھانچے کی ضروری مرمت کے لئے سالانہ بھل صفائی کے سلسلہ میں 6 جنوری تا 20 جنوری 2022 تک سکھربیراج سے منسلک تمام نہریں بند رہیں گی۔
عزیز سومرو نے کہا کہ ہم ایک ماہ پہلے سے شہر میں پانی سپلائی کرنے والے اداروں کو لیٹر لکھ دیتے ہیں کہ سالانہ بھل سفائی سے سلسلہ میں سکھر بیراج سے پانی دستیاب نہیں ہو گا اس لئے وہ اپنا بندبس کرلیں۔











