سنکیانگ پر شور اور کشمیر پر خاموشی مغربی دنیا کے دوہرے معیار کی علامت ہے ؛ وزیراعظم عمران خان

25

اسلام آباد،29جنوری  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سنکیانگ پر شور اور کشمیر پر خاموشی مغربی دنیا کے دوہرے معیار کی علامت ہے۔

 ہفتہ کو  چینی میڈیا کو انٹرویو میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اویغور کے ساتھ ہونے والے برتاؤ کے حوالے سے مغرب میں بہت تنقید ہو رہی ہے،ہم نے چین میں اپنے سفیر معین الحق کو وہاں بھیجااور انہوں نے  رپورٹ دی ہے کہ زمینی حقائق بالکل مختلف ہیں،پاکستان میں ہمارے لیے یہ بہت مشکل ہے کہ ایک طرف وہ اویغور کی بات کرتے ہیں لیکن مغرب میں وہ کشمیر کے بارے میں زیادہ بات نہیں کرتےکیونکہ کشمیر میں بھارت کی طرف انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی گئی ہے اور ایک طرح  مغرب نے کشمیر پر جان بوجھ کر خاموشی اختیار کی  ہےجہاں تقریباً نوے لاکھ افراد مشکل ترین حالات میں  آٹھ لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی میں ایک کھلی جیل میں رہ رہے ہیں ،مغر ب کا دوہرا معیار ہے اور ہمارے لیے یہ ایک مشکل صورتحال ہے۔

سورس:وی این ایس، اسلام آباد