صوبائی حکومت کے احکامات پراگلاایک مہینہ گڈگورننس کے طورپرمنایاجائے گا،ڈپٹی کمشنر

59

ہری پور،24 جنوری(اے پی پی):ڈپٹی کمشنرہری پورمحمدمغیث ثنا ء اللہ نے کہاہے کہ صوبائی حکومت کے احکامات پراگلاایک مہینہ گڈگورننس کے طورپرمنایاجائے گا،اس مہم کوکامیابی سے ہمکنارکرنے کے لیے چارحصوں میں تقسیم کیاگیاہے،جس میں پہلاہفتہ صفائی اورحفظان صحت،دوسراسروس کلینری ویک،تیسراعوامی سہولت جبکہ چوتھاریگولیٹری ویک منایاجائے گا،ہفتہ صفائی اورحفظان صحت کے دوران شہرکی مین شاہراؤں،رہائشی وکمرشل علاقوں کی صفائی کویقینی بناتے ہوئے کچرے کے پرانے ڈھیروں کوبھی صاف کیاجائے، مرکزی شاہراؤں،شہرکی دیواروں پرووال چاکنگ جوہمارے معاشرے کاایک سنگین مسئلہ ہے اس کوختم کرنے کے لیے وائیٹ پینٹ کیاجائے گاتاکہ صاف ستھراماحول نظرآسکے،اس کے علاوہ بیوٹی فیکیشن پروگرام کے تحت سٹریٹ لائیٹس نئی لگانے کے ساتھ پرانی اورخراب سٹریٹ لائیٹس کوبھی فعال کیاجائے گا۔

اُنھوں نے مزیدکہاکہ اس مہم کے تحت سرکاری عمارتوں،ہسپتال،سکول،کالجزاورتمام سرکاری دفاترزمیں بھی ہفتہ صفائی منایاجائے گاجس میں گورنمنٹ سٹاف شرکت کریگا تاکہ دفاترمیں آنے والی عوام کوصاف،ستھرااورپرکشش ماحول میسرہو،ہری پورکی عوام اپنے شہر کو صاف،ستھرابنانے کے لیے اس مہم کاحصہ بنتے ہوئے خودبھی باہرنکلیں اوراپنے دوست احباب کوبھی اس مہم میں شامل کریں۔

ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ تمام ٹی ایم ایزکوعوامی مقامات پردیواروں سے غیرضروری لکھائی کوفوری ختم کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں،ضلعی انتظامیہ کے افسران نے سڑکوں کے اطراف تعمیراتی میٹریل اورکچرے کی نشاندہی کاعمل شروع کردیاہے جس پرآج سے محکمہ لوکل گورنمنٹ کی ٹیمیں صفائی کاعمل شروع کریں گی۔