صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد کرونا کا وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں اجلاس

34

لاہور 7جنوری (اے پی پی ): صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا کے اجلاس میں صوبائی وزراء ہاشم جواں بخت، ڈاکٹر یاسمین راشد، سپیشل اسسٹنٹ حسان خاور، چیف سیکرٹری ، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم، سیکرٹری پرائمری ہیلتھ ،سیکرٹری سپیشلائز ہیلتھ،اور سیکرٹری انفارمیشن سمیت متعلقہ افسران موجود تھےجبکہ ویڈیو لنک کے ذریعے  تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں ڈاکٹر یاسمین نے کرونا مثبت آنے کے باوجود ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی جس پر وزیر قانون سمیت کمیٹی نے  ُان کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اجلاس میں دی گئی بریفننگ میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں50فیصد لوگ ویکسین لگوا چکے ہیں اور جنوری کے اختتام تک 60 فیصدتک عوام ویکسینیشن لگوا چکے ہوں گےوزیر قانون نے کہا کہ تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویکسی نیشن کی تعداد میں اضافہ کریں جن اضلاع میں ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا جائے گا وہاں مجبوراً پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں پنجاب میں کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیےمحکمہ صحت نے اپنی استعداد کار میں اضافہ کرلیاہے ویکسی نیشن اور ماسک کے استعمال سے اومیکرون سے عوام محفوظ رہ سکتی ہےشادی ہال،ریسٹورنٹ، شاپنگ مال ، آفسسز اور بازار سمیت تمام عوامی مقامات پر ماسک کی پابندی کو یقینی بنایا جائے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ پنجاب میں کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے محکمہ صحت نے اپنی استعداد کار میں ضروری اضافہ کر لیا ہے۔