ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ کے زیر اہتمام “احساس بازار “کا انعقاد

66

سیالکوٹ،19جنوری(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ کے زیر اہتمام  انوار کلب میں “احساس بازار “کا انعقادکیا گیا ہے۔جہاں مستحق شہریوں میں موسم سرما کی مناسبت سے گرم ملبوسات ،شوز ،شالز ،گرم لحاف،جرابیں اور جیکٹس مفت فراہم کی جارہی ہیں۔شہریوں کی بڑی تعداد احساس بازار کا رخ کر رہی ہے۔