پشاور، 19جنوری(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ پشاورکا احسن اقدام، سڑک کے کنارے بیٹھی معمر خاتون کو پناہ گاہ منتقل کر دیاگیا۔
اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود نے کہا کہ بڈھ بیر میں سڑک کے کنارے بیٹھی معمر خاتون کو پجگی روڈ پر واقع پناہ گاہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری میں معمر خاتون کے بارے میں معلومات دی گئی تھیں اور یہ بتایا گیا تھا کہ بڈھ بیر میں سڑک کے کنارے ایک معمر خاتون بے یار و مدد گار موجود ہے جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) محمد عمران خان کو ہدایات دیکر خاتون کو پجگی روڈ شلٹر ہوم منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں معمر خاتون کو مفت رہائش اور کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔











