ملتان، 19 جنوری(اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کا جعلی اور بغیر لائسنس ادویات کی فروخت کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے محکمہ صحت کو میڈیکل سٹورز اور کمپنی سٹورز کی چیکنگ کا حکم دے دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت میں ڈسٹرکٹ ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر 10 سے زائد میڈیکل سٹورز کیخلاف کارروائی کی منظوری بھی دی گئی ہے اور ڈپٹی کمشنر کی طرف سے ادویات ساز کمپنیوں کو اپنا میکنزم بہتر کرنے کی وارننگ دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ادویات اور ویکسین کی مکمل ایس او پیز کے ساتھ فروخت یقینی بنائی جائے ۔
امہوں نے کہا اتائیوں کے خلاف کارروائی میں ضلع ملتان نے صوبے بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے اور کہا ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر میڈیکل سٹورز اور گوادم فوری سیل کئے جائیں۔











