نارووال ، 01 جنوری( اے پی پی): وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع نارووال کی تینوں تحصیلوں میں ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا،اسسٹنٹ کمشنرز نے اپنی اپنی تحصیلوں میں منعقدہ ریونیو کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کی شکایات کو سنا اور انہیں موقع پر حل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
نارووال ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر کی سطح پر تحصیل کمپلیکس میں ریونیو خدمت کچہری کاانعقاد کیا گیا،ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان نے خدمت کچہری میں آنے والے مرد و خواتین کی شکایات کو سنا اور انہیں موقع پر حل کرنے کے لئے ریونیو افسران کو ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرماہانہ ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے اور اس کے درست نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خدمت کچہریوں کے انعقاد کا مقصد شہری و دیہی سطح پر لوگوں کے ریونیو معاملات سمیت ڈومیسائل کا فوری اجراء و دیگر امور کی انجام دہی کو بر وقت یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ماہانہ ریونیوخدمت کے علاوہ وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق اوپن ڈور پالیسی کے تحت بھی روزانہ کی بنیاد پر اسسٹنٹ کمشنرز آفس اور ڈپٹی کمشنر آفس میں لوگوں کی شکایات سنی کر ان کا بروقت ازالہ کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر (کوآرڈ)محمد اکرم انصاری،تحصیلدار غلام مصطفی انصاری، نائب تحصیلدار محمد ارشد، شہزادانور ودیگر موجود تھے۔
سورس : وی این ایس ، نارووال











