فارن ریمنٹنز میں 11 فیصد، ‏فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے ؛ چوہدری فواد حسین

29

اسلام آباد،25جنوری  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ  وزارت منصوبہ بندی نے کابینہ کو معاشی اشاریوں کے حوالے سے تقابلی جائزہ پیش کیا۔ ہماری برآمدات میں 29 فیصد اضافہ ہوا جس میں سب سے بڑا حصہ ٹیکسٹائل کا ہے جس کی برآمدات میں 88 فیصد اضافہ ہوا۔  انہوں نے کہا کہ غیر ملکی ترسیلات زر میں 11.3 فیصد اضافہ ہوا جو 15.8 ارب ڈالر رہیں۔ 1.4 ارب ڈالر کی کووڈ ویکسین خریدی گئی، آئی ٹی برآمدات میں 48 فیصد، غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 17.1 فیصد (24 ارب ڈالر)، اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 31.8 فیصد (17.7 ارب ڈالر)، محصولات کی وصولی کی شرح میں 32.5 فیصد (2920 ارب روپے) اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ڈی پی اخراجات میں 18.1 فیصد (274 ارب روپے) اضافہ ہوا۔ فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ میں 20 فیصد، نجی کاروباروں کو قرضوں کی فراہمی میں 267 فیصد اضافہ ہوا، نجی کاروباروں کے لئے 904 بلین روپے کے قرضے جاری کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی۔ چاول کی 4.8 فیصد، کپاس 19 فیصد، گنے کی فصل میں 8.7 فیصد اور مکئی کی پیداوار میں ایک فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ گھی کی درآمدی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جب ہم حکومت میں آئے تو اس وقت پام آئل کی قیمت 500 ڈالر کے قریب تھی جو اب 1200 ڈالر سے زائد ہے۔