فیصل آباد؛ تھانہ سمن آباد پولیس   نے اندھے قتل کے ملزمان کو گرفتار کرلیا

43

فیصل آباد، 29 جنوری   (اے پی پی ): تھانہ سمن آباد پولیس   نے اندھے قتل کے ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔مقدمہ نمبر 35/22 تھانہ سمن آباد میں درج ہوا جس میں 32 سالہ عمیر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ دوکان پر بیٹھے عمیر کو نامعلوم افراد نے 9 جنوری کو قتل کر دیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن طاہر مقصود نے  پریس کانفرنس کرتے  ہوئے  بتایا کہ  پولیس نے 20 دن میں ٹیکنیکل طریقہ کار اختیار کرتے ہوے ملزمان کا سراغ لگایا اور  ملزمان کو تفتیشی ٹیم نے صفدر آباد سے گرفتار کیا، زاہد اور وقاص نامی  ملزمان نے عمیر کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔پولیس نے ملزمان سے آلہ قتل برآمد کر لیا ہے  ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے

ایس پی اقبال ٹاؤن طاہر مقصود نے کہا کہ  ملزمان کے خلاف چالان مکمل کر کے قانون کے مطابق سزا دلائی جائے گی جبکہ ملزمان کو گرفتار کرنے والے ملازمین کو سرٹیفکیٹ دئیے گئے   ہیں ۔

سورس:وی  این ایس،  فیصل آباد