ملتان؛ وفاقی وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی کا نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ

27

ملتان، 29 جنوری(اے پی پی ):وفاقی وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی نے   نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد اور ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر امجد چانڈیو نے وزیر خارجہ   شاہ محمود کا استقبال کیا۔ انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد سے باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور  بارے گفتگو کی۔

 بعد ازاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وارڈ 12 نشتر ہسپتال کا دورہ کیا اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ملتان ہائی کورٹ  حاجی مہر دلبر خان مہار کے سسر کی عیادت کی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ  شاہ محمود قریشی نے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اور مریض کی نگہداشت پر نشتر انتظامیہ کی تعریف کی اور نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور ہسپتال کو مریضوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرائی۔

سورس:وی این ایس، ملتان