لاہور، 5جنوری (اے پی پی): کورونا کے نئے ویرئینٹ اومی کرون کے بڑھتے خطرات کے باعث کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان اور ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ متحرک ہو چکی ہے، اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان ندیم نے کمرشل مارکیٹ اور شادمان مارکیٹ کا ورہ کیا اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مختلف کاروباری مراکز کو سیل کر دیا ہے ، کاروباری مراکز کو سٹاف کی ویکسینیشن نا ہونے پر سیل کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر شالیمار تہنیت بخاری نے میٹرو اوررنج لائن اسٹیشن کا دورہ کیا جہاں انھوں نے ویکسینیشن کیمپ کا جائزہ لیا،سٹاف کے ویکسینیٹڈ ہونےکا ریکارڈ اور دیگر ایس او پیز کا جائزہ بھی لیا گیا، تمام سٹافویکسینیٹڈ تھا۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ اومی کرون وائرس سے بچاؤ کے لئے تمام افراد روٹین ویکسینیشن اور بوسٹر ڈوز لازمی لگوائیں تاکہ صحت عامہ کے تحفظ کا مکمل انتظام ہو سکے۔
سورس:وی این ایس، لاہور











