وزیر جنگلات سبطین خان اور سیکرٹری جنگلات شاہد زمان کی ملاقات، شجرکاری مہم پر تبادلہ خیال کیا  گیا

16

لاہور، 5 جنوری ( اے پی پی ): وزیر جنگلات سبطین خان  اور  سیکرٹری جنگلات شاہد زمان کے درمیان  بدھ کو یہاں  ملاقات کی ۔وزیر جنگلات نے سیکرٹری جنگلات کو عمران خان کو دی جانے والی بریفنگ اور   ملاقات کے احوال سے آگاہ کیا۔ سبطین خان نے جنگلات کی کٹائی روکنے اور شجرکاری بابت اقدامات کی ہدایات سے بھی آگاہ کیا۔وزیر جنگلات نے سیکرٹری جنگلات کے توسط سے جنگلات کے افسران کو وزیر اعظم کی تحسین پہنچائی اور کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے جنگلات کی کارکردگی کی تعریف حوصلہ افزاء ہے زوزیر اعظم کی ہدایات کی روشنی میں مزید اقدامات پر سیر حاصل مشاورت کی گئی۔ وزیر جنگلات نے مون سون شجرکاری ٹارگٹ کے 100 فیصد حصول پر سیکرٹری جنگلات کو مبارکباد بھی دی اور  موسم بہار کی  شجرکاری مہم کے ٹارگٹ پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سورس:وی این ایس، لاہور