یوم  حق خود ارادیت کشمیر؛ نیشنل پریس کلب کے سامنے مشعال ملک کی  احتجاجی مظاہرے کی قیادت

38

اسلام آباد، 05 جنوری  (اے پی پی ): دنیا بھر میں کشمیریوں نے 5 جنوری کو یوم  حق خود ارادیت کے طور پر منایا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی۔مظاہرے میں حریت رہنماٶں سمیت سول سوسائٹی  کے نمائندوں نے شرکت کی، مظاہرین نے بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔مظاہرے کے شرکاء نے “کشمیر بنے گا پاکستان”،”گو انڈیا گو بیک” کے نعرے لگائے او ر ہندوستان اور ہندوستانی مظالم کی شدید مذمت کی۔مقررین نے اقوام متحدہ سے کشمیر میں جاری لاک ڈاون کو ختم کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے اقوام متحدہ کردار اداکرے۔

سورس:و ی این ایس، اسلام آباد