گلیات؛ شاہراہوں سے برفباری ہٹانے کا کام جاری، دوپ نکلتے ہی نتھیاگلی ایبٹ آبادروڈ کو ٹریفک کیلئے بحال کر دیا جائے گا

27

ایبٹ آباد،09 جنوری(اے پی پی): گلیات نتھیاگلی سے ایوبیہ کوزہ گلی باڑیاں روڈ سے برفباری صاف کرنے کا کام جاری ہے، دوپ نکلتے ہی نتھیاگلی ایبٹ آبادروڈ کو ٹریفک کیلئے بحال کر دیا جائے گا۔

 ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی احسن حمید کے مطابق 23 کلومیٹر ڈونگا گلی سے بگنوتر روڈ کو بلکل کلئیر کر دیا گیا ہے ، 13 کلومیٹر ڈونگا گلی ٹو چھانگہ گلی روڈ بھی برف سے صاف کر دی گئی اور 8 کلو میٹر چھانگلہ گلی باڑیاں کو بھی کلئیر کر دیا گیا ہے۔

 آپریشن مکمل ہونے تک نتھیا گلی میں داخلے پر پابندی رہے گی۔ باہر کوئی سیاح نہیں، سب کو ہوٹلوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ کسی جانی نقصان کی بھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

سورس: وی این ایس، ایبٹ آباد