معاشی اشاریے  مثبت ہیں، مہنگائی کے توڑ کیلئے جامع منصوبہ تیار کر لی گئی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کی پی ٹی آئی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس

27

اسلام آباد۔6جنوری  (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  کہا ہے کہ معاشی اشاریے  مثبت ہیں، مہنگائی کے توڑ کیلئے جامع منصوبہ تیار ہے۔

 چوہدری فواد حسین نے کہا کہ اس وقت تمام معاشی اشاریے مثبت ہیں، کورونا کے باوجود ہم معاشی ترقی دیکھ رہے ہیں،انسداد مہنگائی کیلئے جامع حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے، آئندہ چند ماہ میں مہنگائی کی کمر ٹو ٹ جائے گی اور معاشی استحکام آئے گا، حکومت سیاسی اور معاشی طور پر مستحکم ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صحافتی تنظیموں کا مریم نواز اور پرویز رشید سے معافی مانگنے کا مطالبہ بالکل درست ہے۔ وفاقی وزیر  نے کہا کہ  اصلاحات پر اپوزیشن کے ساتھ ہروقت کھلے دل کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں، میڈیا میں 24 گھنٹے اداروں  پر بحث کرنا غیر صحت مندرجحان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل پاکستان کے آئین کے ساتھ وابستہ ہے۔