پشین،29 جنوری (اے پی پی): خدمت خلق انٹر نیشنل فاؤنڈیشن کے بانی اور تمغہ امتیازنعمت اللہ خان ظہیر نے کہا کہ ہے کہ ملک و ملت میں تعلیم کوعام کرنا ہمارا اولین ترجیح ہے۔
ان خیالات کا اظہار خدمت خلق انٹر نیشنل فاؤنڈیشن کے بانی اور تمغہ امتیازنعمت اللہ خان ظہیر نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک وقوم میں بےروزگاری، بدامنی، مہنگائی کے علاوہ تعلیمی شعور کی بھی فقدان محسوس ہوتاہے،ہمارے ملک وقوم میں بہت سے بچے بچیاں تعلیم سے محروم ہیں، ڈھیرانوں اور ہوٹلوں میں رزق حلال کماتے ہی مزدوری کرتے اور روشن مستقبل سے محروم رہ جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے منشور میں سب سے اہم نقطہ تعلمی شعور دلانے کا ہے کہ ہمارے بچے اور بچیاں تعلیم جیسی زیور سے آراستہ کرانا ہے،ہم کوشش کرتے ہیں کہ غریبوں کو زندگی کے دیگر ضروری سہولیات فراہم کرنے کے علاوہ تعلیم کی روشنی بھی دلائے بدقسمتی سے حالات حاضر میں ہرطرف افراتفری کا فضاءپھلی ہوئی ہے لوگ آپنے آپ کے فکر میں ڈوبے ہوئے ہیں دوسروں کی فکر دردمندوں کیساتھ ہوتاہے جو دن رات دوسروں کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں۔
نعمت اللہ خان ظہیر نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم سب اتحاد اور اتفاق سے انسانی خدمات میں حصہ لیں کیونکہ انسانی خدمت انسانیت کو فروغ دینا ہے لوگوں میں مایوسی جدائی اور تفریق کو ختم کردیتا ہے۔ہم پر غریب مظلوم اور بے بس عوام کا حق بنتا ہے کہ ہم انکے بچوں اور بچیوں سے تعلیم حاصل کرائیں تاکہ کل وہ اپنے مستقبل سے فائدہ اٹھاسکے، یہی مقاصد اور خدمات کی خاطر خدمت خلق فاؤنڈیشن وجود میں آیا ہے کہ غریبوں کی مدد کیلئے مخیرحضرات سے اس پلیٹ فارم پر اپیل کرتے ہی اور اسی تعاون سے ملک وملت کے تمام غریب عوام میں تقسیمِ امداد کا سلسلہ جاری رکھتا آرہاہے۔ہمارے پہلی ہی روز سے غریب بے بس اور لاچار عوام سے دلی محبت اور محنت ہے کہ ہمارے جدوجہد سے ہر طبقے والے مستفید ہوجائیں الحمداللہ آج اکتیس سالوں سے ہمارے خدمات سب پر واضح اور بھاری ہے کہ ہم نے کبھی بھی ملک وقوم کو کسی بھی مشکل میں اکیلا نہیں چھوڑا ہے۔
سورس؛وی این ایس، پشین











