ملتان؛ کمشنر کا شاہین مارکیٹ، ریلوے پارک اور یو سی 28، 30 کا دورہ،مسائل بارے دریافت کیا

60

ملتان ،26 جنوری(اے پی پی ):  کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے بدھ کو یہاں  علی الصبح شاہین مارکیٹ، ریلوے پارک اور یونین کونسل 28، 30 کا متعلقہ افسران کے ہمراہ تفصیلی دورہ کیا۔

کمشنر نے  واسا کو گٹروں کے ٹوٹے ڈھکن تبدیل و مرمت کرنے کی ہدایت کی اور  کہا کہ  میٹروپولٹین کارپوریشن گلیوں میں ٹوٹی ٹف ٹائلز تبدیل و مرمت کرے۔انہوں  نے پی ایچ اے کو ریلوے پارک میں خواتین کیلئے بینچ رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کارپوریشن لوہا مارکیٹ میں تجاوزات کیخلاف کریک ڈاؤن کرے۔

 کمشنر نے شہریوں سے ملاقات بھی کی اور مسائل بارے دریافت کیا جبکہ  متعلقہ یونین کونسلوں میں جاری ترقیاتی کاموں بارے بریفنگ بھی لی۔