ملتان؛ کمشنر کا عی الصبح شہر کے مختلف مقامات کا دورہ ، نکاسی آب، صفائی کا جائزہ لیا

32

ملتان، 08 جنوری(اے پی پی):  کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے عی الصبح شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور گلیوں میں پیدل چل کر نکاسی آب، صفائی کا جائزہ لیا۔

 کمشنر نے ولایت آباد کھیل کے میدان، لیڈیز پارک کا بھی دورہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ بارش کے بعد شہر میں نکاسی آب کو ہر صورت یقینی بنایا گیا ہے۔

 کمشنر نے شہریوں سے ملاقات کی ،مسائل بھی سنے اور  دستیاب وسائل میں مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی۔

 ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، واسا، کارپوریشن کے حکام بھی انکے ہمراہ تھے۔

سورس: وی این ایس، ملتان