ملتان؛ گورنمنٹ سول لائنز کالج میں موٹروے پولیس کیجانب سے طالب علموں کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی لیکچر دیا گیا

48

ملتان، 14 جنوری(اے پی پی ):گورنمنٹ سول لائنز کالج ملتان میں روڈ سیفٹی آگاہی یونٹ سیکٹر-1 کی جانب سے طلباء اور اساتذہ کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی لیکچر دیا  گیا  اور روڈ پر ممکنہ حادثات کے متعلق آگاہ کیا گیا ۔اس موقع پر ڈی ایس پی لائن ہیڈکوارٹر مسرور علی نے کہا کہ روڈ سیفٹی پر عمل کر کے ہم سب اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنا سکتے ہیں ۔طلباء سے بات کرتے ہوئے انچارج روڈ سیفٹی آگاہی یونٹ سب انسپکٹر حسان ملک  نے کہا کہ تمام طلباء روڈ کراس کرتے ہوئے سڑک کے دونوں جانب دیکھیں اور نہایت احتیاط سے سڑک کراس کریں، موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال ضرور کریں اور سڑک کے انتہائی بائیں جانب موٹر سائیکل چلائیں۔انہوں نے  کہا کہ جو بریفنگ دی گئی اسے دوسروں تک پہنچائیں۔ڈی ایس پی لائن ہیڈکوارٹر مسرور علی نے شرکاء سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی پر عمل کر کے ہم سب اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔اب تک بہت سی قیمتی جانیں ٹریفک حادثات میں ضائع ہو چکی ہیں۔اس موقع پر گورنمنٹ سول لائنز کالج ملتان کے وائس پرنسپل سلیم اعظم نے  کہا کہ موٹروے پولیس ایک کرپشن فری ادارہ ہے ، سکول کالجز میں روڈ سیفٹی لیکچرز کا انعقاد قابل ستائش ہے جس پر انہوں نے موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔موٹروے پولیس کی جانب سے طلباء اور پروفیسرز میں گفٹ اور معلوماتی پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔

سورس ؛ وی این ایس ، ملتان